
ٹِک ٹاک انتظامیہ کا تصویر کو فلٹر کرنے کے حوالے سے نئی پابندی کا اعلان جس کے بعد 18 سال سے کم عمر نوجوان صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔ اس طرح کے اقدامات کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔
ٹِک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کر دیا ہے۔
تاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا صرف یورپی ممالک میں ہی اس لائحہ عمل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہو گا۔
ٹِک ٹاک انتظامیہ کا تصویر کو فلٹر کرنے کے حوالے سے نئی پابندی کا اعلان جس کے بعد 18 سال سے کم عمر نوجوان صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
Previous Articleٹوکیو کا چور
Next Article پولیو کیس
Related Posts
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
© 2025 Taza Khabr Designed by Microlayer IT Firm.