Author: arfanskp@gmail.com

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ زید حسین نواز کا نکاح اور رسم حنا 25 دسمبر کو ہوئی جبکہ شادی خانہ آبادی 27 دسمبر اور ولیمہ 29 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔ بدھ کو نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کے موقع پر جاتی امرا کی رہائش گاہ کو قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔ نکاح کی تقریب میں 500 جبکہ ولیمہ میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب،…

Read More

عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے جھوٹے الزامات ٹرمپ پر لگائے گئے تھے، امریکی ایلچی کا مطالبہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ رچرڈ گرینل نے اس بات کا انکشاف ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے ڈیل مختلف انداز سے کی جاتی ہے۔ پاکستان کی سابق حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال…

Read More

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، زیارت میں پارہ منفی 11 ڈگری تک گرگیا ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی…

Read More

آذر بائیجان کا مسافر طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ باکو سےچیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔ مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔ البتہ ذرائع جیو نیوز کے مطابق آذربائیجان کا مسافر طیارہ…

Read More

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نےکراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناکر ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ سکینڈ لائن آفس کی فارنزک رپورٹ کی مطابق بھی ویزا جعلی تھا، ویزے میں کسی قسم کی یو وی خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔…

Read More

کسی بھی زندہ جسم پر بالوں کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں، جیسے کہ: یہ جلد کے خلیوں کو روشنی سے بچاتے ہیں اور اس طرح فضا میں موجود حرارت اور نقصان دہ شعاعوں سے جسم محفوظ رہتا ہے۔ یہ جلد کو ٹھنڈا ہونے سے بچاتے ہیں اور اس طرح جسم کی حرارت کو محفوظ رکھتے ہیں۔ اقسام لہراتے بال جن لوگوں کے لہراتے بال ہوں تو وہ اس خیال سے جیتے ہیں کہ جو بھی ان کی زندگی میں آ رہا ہے اسے آنے دو اور جو جانا چاہتا ہے اسے جانے دو کیونکہ وہ کسی کے راستے میں…

Read More

انسانی آنکھ کو بناوٹ کے مطابق دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ظاہری بناوٹ ترمیم انسانی چشم گول جبکہ سامنے سے کچھ ابھری ہوئی ہوتی ہے۔ جو کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوئے حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اس پیالہ نما حلقہ میں خون کی رگیں اور دیگر دماغ سے آنے والی رگیں موجو ہوتی ہیں۔ ایک اوسط چشم کا قطر(4۔ 2 سینٹی میٹر) یعنی ایک انچ سے بھی کم ہوتا ہے۔ آنکھ کے بالکل سامنے پپوٹے لگے ہوتے ہیں۔ جس کی حرکت پر روشنی کی آمد کا انحصار…

Read More

ملتان نشتر اسپتال میں زچگی کی شکایت کے ساتھ آئی خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون گائنی آؤٹ ڈور میں چیک اپ کروانے آئی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق الٹرا ساؤنڈ کروانے کے بعد مریضہ واش روم گئی جہاں زچگی کی شدید تکلیف کے بعد بچے کو جنم دے دیا، جس پر عملے نے زچہ اور بچہ کو فوری گائنی لیبر روم منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ اور بچے کی صحت تسلی بخش ہے۔

Read More

ملک کے طول و عرض میں سردی کے ڈیرے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔ خون جماتی سردی میں زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔ مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں…

Read More

پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ قائداعظم کے یوم پیدائش پر کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔اس موقع پر دن کا آغاز وفاق اور صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق چوبند دستہ مزار…

Read More