جاپانی اخبار منیچی شمبن کی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 37 سالہ شخص کو پیر کے روز فوکوکا پریفیکچر کے شہر دازائیفو میں ایک گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے شبہ میں زیر حراست لیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ دوسروں کے گھروں میں چوری چھپے گھسنا میرا شوق ہے اور میں یہ ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ کام سر انجام دے چکا ہوں۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں اس کا کہنا تھا کہ مجھے اس قدر جوش آ جاتا ہے کہ میری ہتھیلیاں پسینے سے بھر جاتی ہیں اور جب میں یہ سوچتا ہوں کہ کوئی مجھے پکڑ لے گا یا نہیں تو اس سے میرا ذہنی تناؤ کچھ کم ہو جاتا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version