قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو کا ایک نیا کیس ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ کیے گئے۔
ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 56 ہو گئی۔ رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔
خیبر پختونخواہ سے 15،سندھ سے 13،پنجاب اور اسلام آباد سے ابھی تک ایک ایک پولیو کیس کی اطلاع ہوئی ہے۔
بلوچستان سے چار روز قبل بھی پولیو کے دو کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version