کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا مارکیٹ میں کروڑوں کے شئیرز کی فروخت ہوئی۔
کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس سے انڈیکس ایک لاکھ540 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔ تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد 28 نومبر کا دن پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں گولڈن ڈے بنا ہے۔
نومبر سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ ساز مہینہ ثابت ہوا۔ معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے بعد سرمایہ کار بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر چھ پیسے سستا ہو گیا۔
جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 90 پیسے پر آگئی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version