
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے۔
جبکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کا احتجاج اور بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی ویڈیوز تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔
ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت قطعاً نہیں دی جائے گی۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان کا سپیڈی ٹرائل ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاشوں کے غلط اعداد و شمار شیئر کرنے والوں کو ثبوت دینا پڑے گا۔
وفا قی وزیر نے کہا ہے کہ تین دن گزر چکے ہیں لیکن یہ جماعت فائرنگ کی کوئی ایک تصویر یا ویڈیو پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مظاہرین کے ہلاکتوں کے متضاد اعداد و شمار کے دعوے کیے گئے ہیں۔
لیکن پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ ان تک کوئی لاش نہیں آئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
Previous Articleپاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ
Next Article چھینک
Related Posts
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
© 2025 Taza Khabr Designed by Microlayer IT Firm.