
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈیول چیمپینز ٹروفی کے انعقاد کو مقررہ وقت پر یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا دریافت کر لیا۔
نئے مجوزہ شیڈیول میں پاکستان میں ایک سیمی فائنل اور گروپ راؤنڈ کے 9 میچز کروائے جائیں گے۔ جبکہ فائنل اور ایک سیمی فائنل سمیت بھارت کے تینوں گروپ میچز یو اے ای میں ہی کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کو ہائبرڈ پر ماننے کی ضرورت میں رعایت اور اضافی رقم بھی دی جا سکتی ہے۔
تاہم اس صورتِ حال میں براڈ کاسٹرز کو سنگین آپریشنل اور لوجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر چکے ہیں۔
کئی بار دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے اور مکمل ایونٹ اپنے ہی ملک میں کرائے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا جس میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کی تحریری وجوہات مانگی گئی تھیں۔
دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کا جواب نہیں دیا ہے۔
اگر پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر رضامند نہیں ہوتا ہے تو پھر ٹورنامنٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے تمام 14 بورڈ ممبران سے بھی ووٹ لیا جا سکتا ہے۔
اس تمام صورتحال کے تناظر میں اگر آئی سی سی چیمپینز ٹرافی اس فیصلے کے بعد پاکستان ممکنہ طور پر بھارت میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ جس میں اگلے سال ویمنز ورلڈ کپ اور ویمینز ایشیا کپ کے علاوہ 2026 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈیول چیمپینز ٹروفی کے انعقاد کو مقررہ وقت پر یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا دریافت کر لیا۔
Previous Articleدنیا کا سب سے چھوٹا نیبولائزر
Next Article ٹوکیو کا چور
Related Posts
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
© 2025 Taza Khabr Designed by Microlayer IT Firm.