بڑھتی آلودگی کے باعث دمہ،سانس، سینے اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سانس کے مریضوں کے لیے دوا کے ساتھ نیبولائز بھی ضروری ہے۔
جامعہ کراچی کے طلبا نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کا سب سے چھوٹا نیبولائزر تیار کر لیا ہے۔
جو ریچارج ایبل ہے اور اس کا حجم اتنا مختصر ہے کہ دوران سفر یا آفس میں بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسے اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔
اس کو 35 منٹ تک مسلسل استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کو ایک مرتبہ چارج کر کے مریض دو دن تک بآسانی نیبولائز کر سکتا ہے۔
یہ آلہ تیار کرنے والی ٹیم میں عبدالرحمان صدیقی،طحہٰ اسحاق، سید ولی الدین،سیدہ عرشیہ،زوہیب سلمان،ماہم زیدی،پریان خان اور طوبیٰ سلیم شامل ہیں۔
ہمیں ان بچوں کی کامیابی کو سراہنا چاہیے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version