کسی بھی زندہ جسم پر بالوں کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں، جیسے کہ:
یہ جلد کے خلیوں کو روشنی سے بچاتے ہیں اور اس طرح فضا میں موجود حرارت اور نقصان دہ شعاعوں سے جسم محفوظ رہتا ہے۔ یہ جلد کو ٹھنڈا ہونے سے بچاتے ہیں اور اس طرح جسم کی حرارت کو محفوظ رکھتے ہیں۔

اقسام

لہراتے بال
جن لوگوں کے لہراتے بال ہوں تو وہ اس خیال سے جیتے ہیں کہ جو بھی ان کی زندگی میں آ رہا ہے اسے آنے دو اور جو جانا چاہتا ہے اسے جانے دو کیونکہ وہ کسی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے۔
ایسے لوگ اپنی توانائی کو ان چیزوں کے لیے بچا کر رکھتے ہیں جن کے بارے میں وہ بہت پرجوش ہوں اور اپنے اہداف کو حاصل کرتے ہیں۔
یہ لوگ ایسی چیزوں یا لوگوں کو چھوڑنے میں جلدی کرتے ہیں جو ان کی ترقی کی رفتار کو سست بناتے ہوں لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ یہ لوگ برے ہوتے ہیں کیونکہ جہاں تک ممکن ہو یہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مگر اگر کوئی چیز یا انسان ناقابلِ برداشت ہوجائے تو پھر یہ لوگ قطع تعلقی میں ذرا سا بھی وقت نہیں لگاتے، ان لوگوں کو اپنی آزادی بہت پسند ہوتی ہے۔
ایسے لوگوں کو نئی چیزیں دریافت کرنے اور سیکھنے میں بہت مزہ آتا ہے اور یہ لوگ مشکل ترین صورتحال میں بھی ہار نہیں مانتے، ایسے لوگ اکیلے وقت گزارنا تو پسند کرتے ہیں لیکن کسی کی ہمدردی قبول نہیں کرتے۔
اس کےعلاوہ ایسے لوگوں کا رشتوں میں کافی رومانوی انداز ہوتا ہے جیسے کہ انہیں رومینٹک ڈنرز پر جانا اچھا لگے گا۔
گھنگریالے بال
جن لوگوں کے بال گھنگھریالے ہوتے ہیں وہ ایک تابناک شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جوکہ تیزی سے سوچتے ہیں اور اپنے کاموں کو تیزی سے مکمل کرتے ہیں۔
گھنگھریالے بالوں والے لوگوں کو کسی ایک کام پر زیادہ دیر تک توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے، ان لوگوں کو آسانی سے متاثر نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی میٹھی باتیں کر کے بے وقوف بنایا جاسکتا لیکن اس کے باوجود بھی ان سے اپنی بات آرام سے منوائی جا سکتی ہے۔
ایسے لوگوں کا بات کرنے کا انداز بہت پُرکشش ہوتا ہے اور انہیں دقیانوسی تصورات پسند نہیں ہوتے۔
یہ لوگ بہت گرمجوشی اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور عموماََ آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں تاہم جب دل کے معاملات کی بات آتی ہے تو یہ بہت زیادہ محتاط رہتے ہیں۔
محبت میں یہ سامنے والے شخص کے بارے میں پہلے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایماندار اور ان کے نقطہ نظر کو سننے والا شخص ہےیا نہیں۔
ان لوگوں کو دوغلے لوگ بالکل پسند نہیں ہوتے۔ یہ لوگ خود کو تکلیف دینے والےشخص کو تو معاف کر سکتے ہیں لیکن اگر کوئی ان کا اعتماد توڑتا ہے تو یہ اسے کبھی معاف نہیں کرتے۔
یہ لوگ بہت لچکدار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اس لیے زندگی میں کسی بھی طرح کے چیلنجز پر قابو پا کر اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔
3- سیدھے بال
سیدھے بالوں والے لوگ اکثر ہی برُوسلِی کے اس اقتباس کے مطابق زندگی گزارتے ہیں؛
“عمل کے ذریعے عملی خواب دیکھنے والے بنیں”
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ اگر کسی چیز کی خواہش رکھتے ہیں تو پھر راستے میں چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آئیں یہ کسی کی نہیں سنتے اور من چاہی چیز حاصل کرکے رہتے ہیں دراصل یہ لوگ خواہش اور حقیقت کے دو جہانوں کو ملانے کا چیلنج بہت پسند کرتے ہیں۔
یہ لوگ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی تکلیف ان کے اہداف کےحصول میں رکاوٹ نہ ڈال سکے اور کسی بھی مشکل صورتحال کا مقابلہ بہت احسن طریقے سے کرنا جانتے ہیں۔
ان لوگوں کو اکثر حقیقت پسند اور مزاج میں عاجزی رکھنے والے شخص کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یہ لوگ بہت صاف گوئی سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی کافی ملنسار، پرسکون اور خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version